5 دسمبر، 2015، 9:52 PM

فرانس کی بشار اسد کو جبری طور پر اقتدار سے الگ کرنے کی مخالفت

فرانس کی بشار اسد کو جبری طور پر اقتدار سے الگ کرنے کی مخالفت

فرانس نے شام کے صدر بشارالاسد کو جبری طور پر اقتدار سے الگ کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس نے شام کے صدر بشارالاسد کو جبری طور پر اقتدار سے الگ کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں سیاسی تبدیلی سے قبل صدر بشار الاسد کو طاقت سے الگ کرنا ضروری نہیں ہے۔ لاراں فابیوس نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اب یہ مزید نہیں سمجھتے کہ شامی صدر کو فوری طور پر اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ یقین دہانی ضروری ہے کہ شام میں سیاسی تبدیلی کے بعد اسد صدرات کے منصب سے الگ ہو جائیں۔

News ID 1860082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha